Kya Nikah Ke Liye Wazu Zaroori Hai ?

بغیر وضو نکاح کا حکم

مجیب: مولانا کفیل مدنی

فتوی نمبر:Web-310

تاریخ اجراء:10شوال المکرم 1443 ھ/12مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا بغیر وضو کے نکاح ہوجاتاہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نکاح کے وقت دُولہا ، دُلہن یا ان میں سے کسی ایک کا با وضو ہونا ضروری نہیں، اگر دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک با وضو نہ ہو تب بھی نکاح ہوجائے گا، البتہ  اگر نکاح کے وقت دونوں با وضو ہوں تو بہترہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم