Sauteli Maa Ki Behan Se Nikah Jaiz Hai Ya Nahi ?

سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:4918

تاریخ اجراء:26صفرالمظفر1438ھ/27نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟

سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     دریافت کی گئی صورت میں زید کے بیٹے (جو پہلی بیوی سے ہے اس)کا زید   کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح درست ہے جبکہ کوئی اورمانع نکاح مثلِ رضاعت و حرمت ِ مصاہرت نہ ہو،کیونکہ زید کی دوسری بیوی زید کے بیٹے کی حقیقی ماں نہیں بلکہ سوتیلی ہے ،اور سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح بلا شبہ درست ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم