مجیب: فرحان احمد
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-659
تاریخ اجراء:14ربیع الثانی1444 ھ /10نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زیدکا
بیٹا اپنے والدکی سوتیلی بیٹی سے نکاح
کرسکتاہے اس لیے کہ ان دونوں کانہ تو باپ ایک ہے نہ ہی ماں ۔
اللہ تعالی نے
سورہ نساء میں حرام عورتوں کاذکر فرماکرارشاد فرمایاکہ ان کے علاوہ
عورتیں تمہارے لیے حلال ہیں اور سوال میں ذکرکردہ رشتہ
حرمت والی عورتوں میں شمارنہیں فرمایا اور نہ ہی شریعت
مطہرہ میں اس کی کہیں ممانعت
آئی لہذایہ نکاح حلال ہے جبکہ ممانعت کی کوئی
اوروجہ نہ پائی جائے ۔
جن
عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے ان کے تفصیلی ذکر کے بعد اللہ تبارک و
تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:”وَاُحِلَّ
لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُم“ترجمہ کنزالایمان: اور ان کے سوا جو رہیں
وہ تمہیں حلال ہیں۔(پارہ5،سورۃ
النساء،آیت 24)
درمختارمیں
ہے :” امابنت زوجۃ ابیہ اوابنہ فحلال“یعنی اپنے باپ کی زوجہ کی
بیٹی یا بیٹے سے نکاح حلال ہے۔(الدرالمختار
مع ردالمحتار،جلد4،صفحہ 112،مطبوعہ:کوئٹہ)
صدرالشریعہ بدرالطریقہ
مفتی امجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ سے سوال ہواکہ” ایک
شخص کانکاح ایک بیوہ عورت سے ہواتھا،اس عورت کاایک لڑکا اگلے
مردسے ہے اوراب جس مردسے نکاح کیا، اس مردکی پہلی عورت سے ایک
لڑکی ہے اب دونوں لڑکے لڑکی کا باہم نکاح کرناچاہتے ہیں تو یہ
درست ہے یانہیں ؟توجواباارشادفرمایا:”ان دونوں کاباہم نکاح
ہوسکتاہے کہ دونوں کانہ ایک باپ ہے نہ ایک ماں ۔قال اللہ تعالی: وَاُحِلَّ لَکُمۡ
مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُم “
(فتاوی امجدیہ ،جلددوم، صفحہ55،مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟