Dadi Aur Nani Ki Behnain Mehram Hain Ya Nahi ?

دادی اورنانی کی بہنیں محارم ہیں یانہیں ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1507

تاریخ اجراء: 27شعبان المعظم1444 ھ/20مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میری دادی کی بہنیں اور میری نانی کی بہنیں میرے لئے  محرم ہیں یا نامحرم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   آپ کی دادی کی بہنیں اور آپ کی نانی کی بہنیں  آپ کےلئے وہی حکم رکھتی ہیں جو آپ کی اپنی خالاؤں اور پھوپھیوں کا حکم ہے کہ جس طرح اپنی خالہ اور پھوپھی محرم ہوتی ہے  ایسے ہی اصول یعنی ماں، باپ، دادی، نانی کی پھوپھیاں اور خالائیں بھی محرم ہوتی ہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” باپ، ماں، دادا، دادی، نانا، نانی، وغیرہم اصول کی پھوپیاں یا خالائیں اپنی پھوپی اور خالہ کے حکم میں ہیں۔ خواہ یہ حقیقی ہوں یا سوتیلی۔ يوہيں حقیقی یا علاتی پھوپی کی پھوپی یا حقیقی یا اخیافی خالہ کی خالہ۔“ (بہار شریعت، جلد2، صفحہ22، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم